الپوری (مانند نیوز ڈیسک) صوبائی وز یر محنت پارلیمانی امور وانسانی حقوق شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ شانگلہ کے عوام یہاں کے ترقی کیساتھ ہیں،ماضی میں ان کے ساتھ دھوکہ کیاگیا ایک مخصوص ٹولے نے شانگلہ کو ایک منظم سازش کے تحت پسماندہ رکھا اور دھوکے سے ووٹ لے کر پھر ان عوام کے سامنے نہیں آئے اور اب وہ دوبارہ اپنی وہی پالیسی رکھے ہوئے عوام سے ووٹ مانگ رہے ہیں جسے عوام پہلے بھی مسترد کرچکے ہیں۔شانگلہ کے پانچ تحصیلوں میں تحریک انصاف بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگی اور اس علاقے کی تعمیر و ترقی کا سفر جاری رہے گا۔تحریک انصاف حکومت نے شانگلہ میں سکولوں،ہسپتالوں،سڑکوں کی تعمیر،پینے کے صاف پانی اور دیگر انفراسٹرکچر پر خصوصی توجہ دے کر یہاں بیشتر شعبوں میں نمایاں تبدیلی لائی۔شانگلہ کے عوام اس علاقے کے تعمیر و ترقی کے خاطر بلدیاتی انتخابات میں اپنے حقیقی نمائندوں کا انتخاب کریں اور اس پسماندگی کے خاتمے کی جدوجہد میں پی ٹی آئی کا ساتھ دیں۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے ہفتے کے روز تحصیل الپوری کے مختلف یونین کونسلوں،ویلج کونسلوں اور علاقوں میں شمولیتی تقاریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ماچاڑ الپوری میں شمولیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شوکت یوسفزئی نے واضح کیا کہ پی ٹی آئی میں جوق تر جوق شمولیتوں سے ثابت ہوتا ہے کہ یہاں ترقیاتی منصوبوں اور فلاحی کاموں سے عوام ان سے مطمئن ہیں۔شوکت یوسفزئی نے کہا کہ انھوں نے تمام بالائی علاقوں کیلئے پختہ سڑکوں کی تعمیر پر خصوصی توجہ دی تاکہ یہاں کی عوام کو فائدہ پہنچ سکیں۔ماچاڑ الپوری میں مزاج امیراپنے خاندان اور سینکڑوں ساتھیوں سمیت مسلم لیگ سے مستعفی ہوکر تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا اور شوکت یوسفزئی اور دیگر پارٹی رہنماؤں کو یقین دہانی کراتے ہوئے ان کے ساتھ اس پارٹی میں چلنے کا عہد کیا،شوکت یوسفزئی نے نئے شامل ہونے والوں کو پارٹی کیپ پہنائے اور انھیں پی ٹی آئی میں شمولیت پر مبارکباد دی۔شمولیتی تقریب سے تحریک انصاف الپوری تحصیل میئرکے امیدوار وقار احمدخان،ملک شوکت علی،میرانور،لقمان علی خان،عمرا خان دیگر نے بھی خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے مکمل سپورٹ کا اعلان کیا۔اس سے پہلے شوکت یوسفزئی نے یونین کونسل رانیالکے بالائی علاقوں میں بھی شمولیتی تقاریب سے خطاب کیا جسمیں بھی درجنوں خاندانوں سے سینکڑوں ساتھیوں سمیت دیگر جماعتوں سے مستعفی ہوکر تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا۔۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے