لوئیر دیر(مانند نیوز ڈیسک) عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات وسابق سینیٹر زاہد خان نے کہا ہے کہ تبدیلی سرکار کی حکومت چند دنوں کی مہمان ہے وزیراعظم کا دیرلوئر کا دورہ انتہائی مایوس کن رہا اور وزیراعظم کے دیرلوئر کے جلسہ میں گالی گلوچ کے علاوہ کچھ نہیں تھادیر کیلئے ترقیاتی پیکج کا اعلان نہ کرکے تبدیلی سرکارنے دیرکے عوام کے ساتھ ظلم وزیادتی کی وزیراعظم کی تقاریرسے بخوبی اس بات کا پتہ چلتاہے کہ اپوزیشن جماعتوں کی تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوگی اورتبدیلی سرکار کی حکومت گھر جانے کا وقت آگیا ہے ان خیالات اظہار عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات وسابق سینیٹر زاہد خان، حسین شاہ یو سفزئی،ملک محمدزیب خان، تحصیل بلامبٹ کے چیرمین شپ کے امیدوارمحمد ایوب خان،میاں ظاہر سید باچا،میاں زیبر سید باچا، میاں صاحبزادہ باچہ، مراد علی خان نے رباط گانجلہ میں شمولتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیااس موقع پر ڈاکٹر عمر دارز،مومن سید، دلاور سید، مکرم سید باچا، جان واحد باچا،محمد اسرارباچا،مجاہد سیدباچا،نورالاسلام باچا، جبار باچا، محمددیار باچا، محمد شہزاد باچا،سدیس باچا، ابوبکر،عمرذادہ مختلف سیاسی پارٹیوں سے مستعفی ہوکر عوامی نیشنل پارٹی میں شمولیت اختیار کی مقررین کا مزید کہنا تھاکہ موجودہ حکمرانوں نے ملک کو تباہی وبربادی کے سوا کچھ نہیں دیا تبدیلی کے نام پر عوام کو مہنگائی اوربے روزگاری مل گئی نوجوانوں کو نہ توایک کروڑنوکریاں مل گئی اور نہ پچاس لاکھ گھر اور ناکام خارجی پالیسی کی وجہ سے اگر ایک طرف ملک عالمی سطح پر تنہا ہوگیا ہے تودوسری طرف دہشت گرد پورے ملک میں دوبارہ منظم ہوگئے انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی نے ہمیشہ قران واسلام کے نام پر ووٹ لیا ہے لیکن اقتدارمیں آنے کے بعد جماعت اسلامی نے نہ اسلام کی کوئی خدمت کی ہے اور نہ عوام کی انہوں نے کہاکہ بلدیاتی انتخابات میں عوامی نیشنل پارٹی کی کامیابی یقینی ہے۔