ایبٹ آباد (مانند نیوز ڈیسک) ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد طا رق سلام مروت نے کہا ہے کہ پاکستان لرننگ فیسٹول پروگرام کے انعقاد سے طلبہ اور نوجوانوں کو مثبت شرگرمیوں میں حصہ لینے کی صلاحیت میں اضافہ ہو گا۔ان خیا لا ت کا اظہا ر انہو ں نے پاکستان لرننگ فیسٹول ایبٹ آباد کا دوسرا اور آخری روزفیسٹول  کی اختیا می تقریب کے موقع پر خطا ب کر تے ہو ئے کیا۔پاکستان لرننگ فیسٹول کے دوسرے روز بھی بڑی تعداد میں شہریوں نے شرکت کی۔ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد طارق سلام مروت نے پروگرام میں مہمان خصوصی شرکت کی۔ پروگرام میں ڈائریکٹرکامسیٹس ایبٹ آبادامیتاز علی خان، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر شہاب محمد خان، اسسٹنٹ کمشنر محمد حسان احسن، انچارج ادارہ تعلیم  و آگاہی بیلا جمیل،  ڈسٹرکٹ یوتھ آفیسر اور دیگر افسرن نے شرکت کی۔ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد نے پروگرام کے بہتر انعقاد پر ڈائریکٹر کامسیٹس، ادارہ تعلیم و آگہی، تعام ڈیپارٹمنٹس اور خاص طور پر شہریوں کو شکریہ ادا کیا۔پروگرام کے انعقاد میں گلیات ڈیویلپمنٹ اتھارٹی، واٹر اینڈ سینیٹیشن سروسز کمپنی آکسفورڈ یونیورسٹی پریس، بنک آف پنجاب، ڈائریکٹوریٹ آف آرکیالوجی، خیبر پختونخواہ انٹیگریٹڈ ٹورزم ڈیپارٹمنٹ اور دیگر ڈیپارٹمنٹ بھی تعاون فراہم کر رہے ہیں۔ پروگرام میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر شہاب محمد خان، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر طارق اللہ، اسسٹنٹ کمشنر ایبٹ آباد محمد حسان احسن، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرز، محکمہ ہیلتھ، لائیو سٹاک اور دیگر اداروں نے شرکت کی۔ شہریوں کی بڑی تعداد نے پروگرام میں شرکت کی اور پروگرام میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے