لندن (مانند نیوز ڈیسک) انگلینڈ میں کورونا وائرس سے متعلق تمام پابندیاں 18 مارچ سے ختم کرنے کا اعلان کردیاگیا۔غیر ملکی خبررساں ا دارے کے مطابق دنیا بھر سے انگلینڈ آنے والے مسافروں کے لئے منفی کووڈ ٹیسٹ کی شرائط بھی ختم کردی گئیں، 18 مارچ سے لوکیٹر فارم کی شرائط بھی ختم ہوجائیں گی۔برطانیہ آنے والے مسافروں کے لیے ویکسینیشن کی پابندی بھی ختم کردی گئی۔برطانوی وزیر ٹرانسپورٹ گرانٹس شاپس نے کہا کہ سفری پابندیاں ختم کرنے کا مطلب ہے کہ پرانے وقت کی طرح دوبارہ سفر کر سکیں گے۔ اس حوالے سے سیکرٹری ہیلتھ ساجد جاوید نے عوام سے وبا سے بچاؤ کے لئے احتیاطی تدابیر پر عمل جاری رکھنے کی تلقین کرتے ہوئے کہا ہے کہ برطانیہ کووڈ کے حوالے سے ایک اچھی پوزیشن پر ہے، ہسپتالوں میں مریضوں کے داخلوں میں نمایاں طور پر کمی آئی مگر کووڈ پابندیوں میں نرمی کے بعد انفیکشن میں اضافے کا امکان رہتا ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے