ضلع خیبر(مانند نیوز ڈیسک) تاریخی باب سے 25مارچ کو اسلام آباد احتجاج کے لئے روانگی کے حوالے سے جے یو آئی خیبر کے رہنماؤں نے جمرودپریس کلب میں پریس کانفرنس کیا اس موقع پر جے یو آئی خیبر کے جنرل سیکرٹری سید کبیرآفریدی، مولانا دلاور، مولانا غفراللہ خیبری، وی سی غنڈی سے نومنتخب چیئرمین نوالامین حقانی سمیت دیگر کارکنان موجود تھے۔انہوں نے کہا کہ قائدجمعیت علماء اسلام مولانا فضل الرحمن کے اعلان پر پورے ملک سے کارکنان اسلام آباد احتجاج کیلئے 25مارچ کو پہنچے گے انہوں نے کہا کہ روز اول سے سلیکٹ حکومت کے خلاف تھے اور اب عمران خان کی غلط پالیسیاں، بڑھتی مہنگائی اورکرپشن میں ریکارڈ اضافہ ان کے سب کرتوت عوام کے سامنے آشکارہوگئے ہیں اور عوام سمجھ گئے کہ ان کو ہم پر مسلط کرنے میں برونی ہاتھ تھے انہوں نے کہا کہ ہمارا احتجاج کا مقصد عمران خان کو  اقتدار سے ہٹانا ہے اور عوام کو اس سے نجات دلانا ہیں ان کی وجہ سے ملک میں افراتفری ہے اور ان کی نااہلی کی وجہ سے ملک میں ریکارڈ مہنگائی آئی ہے اور لوگ فاقوں اور خودکشیوں پر مجبور ہوگئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ان کا مارچ پرامن ہوگا  لیکن اگر کسی نے راستوں میں رکاوٹیں کھڑی کرنے کی کوشش کی تو اینٹ کاجواب پتھر سے دینے پر مجبورہوجائے گے اور پھر جو بھی نقصان ہوا تو ان کی زمہ داری حکومت پر عائد ہوگی انہوں نے کہا کہ عمران خان   کسی بھی ایم ایز کو پارلیمنٹ سے روکنے کی کوشش نہ کریں یہ ا ن کو آئینی وقانونی حق ہیں۔انشاء اللہ 28مارچ کو عدم اعتماد بل پاس کرنے میں کامیابی حاصل کرینگے اور عوام ایک ظالم حکمران سے نجات پائینگے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے