نئی د ہلی (مانند نیوز ڈیسک) بھارت اور ایشیا کے دوسرے امیر ترین شخص گوتم اڈانی ایک سال میں سب سے زیادہ دولت اکھٹی کرنے میں کامیاب رہے ہیں۔ دنیا کے ارب پتی شخصیات کی دولت پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ کی جانب سے جاری فہرست کے مطابق گزشتہ ایک برس میں گوتم اڈانی اپنی دولت میں 49 بلین ڈالر کا اضافہ کرنے میں کامیاب رہے ہیں۔کہا جارہا ہے کہ 49 بلین ڈالر کا اضافہ کر کے انہوں نے تین ارب پتیوں ایلون مسک، جیف بیزوس اور برنارڈ ارنولٹ کو سالانہ آمدنی میں پیچھے چھوڑا ہے۔ریلائنس انڈسٹریز لمیٹڈ (آر آئی ایل)کے مالک مکیش امبانی 103بلین ڈالر کے ساتھ بدستور سب سے امیر بھارتی ہیں، ان کی دولت میں گزشتہ سال 24 فیصد اضافہ ہوا۔کوئلے کی کان کنی کے شعبے سے منسلک گوتم اڈانی دوسرے امیر ترین بھارتی ہیں، ان کی دولت 153 فیصد اضافے کے ساتھ 81 بلین ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔فہرست کے مطابق پچھلے 10 برسوں میں مکیش امبانی کی دولت میں 400 فیصد اضافہ ہوا ہے جبکہ گوتم اڈانی کی دولت 1ہزار 830فیصد بڑھی۔ گوتم اڈانی کی دولت 2020 میں 17 بلین ڈالر تھی جو اب تقریبا پانچ گنا بڑھ کر 81 بلین ڈالر ہو گئی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے