پشاور (مانند نیوز ڈیسک) جامعہ فارقیہ فہم القرآن بغدادہ مردان میں تکمیل قرآن کی تقریب۔حفظ کرنے والے طلباء کی دستار بندی کی گئی،مہمان خصوصی شیخ القرآن و الحدیث حضرت مولانا روح الامین المعروف شیخ الادب، شیخ القرآن و الحدیث حضرت مولانا مفتی اکبر رحمن،مولانا محمد شعیب، مولانا عبدالحق حقانی،مولانا اکبر خان حقانی نے شرکت کی، اس موقع پر جید علمائیکرام نے قرآن مجید کی تلاوت اوراحادیث پڑھیں جبکہ حفاظ کرام نے قرآن کریم کی تلاوت اور نعتیہ کلام پیش کئے۔ شیخ القرآن و الحدیث حضرت مولانا روح الامین نے قرآن پاک حفظ کرنے والے حفاظ اور انکے والدین کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ آج انہوں نے وہ منزل حاصل کی جس کے وہ منتظر تھے انہوں نے کہا کہ قرآن حفظ کرنے کی سعادت اللہ پاک ہر مسلمان کو نصیب کرے یہ ایک ایسی سعادت ہے جس سے دنیا و آخرت دونوں میں کامیابی و کامرانی حاصل ہوتی ہے انہوں نے کہاکہ والدین اپنے بچوں کوعصری تعلیم کے ساتھ دینی تعلیم بھی دلوائیں۔جامعہ فارقیہ فہم القرآن بغدادہ کے مہتمم مولانا محمد عامر نے مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور پوزیشن ہو لڈر طلبا کو مبارکباد پیش کی۔