کوہاٹ (مانند نیوز ڈیسک) ضلعی انتظامیہ کوہاٹ اورپاک آرمی کی محکمہ سپورٹس کوہاٹ کی تعاون سے مشترکہ طورپر شروع کردہ 10 روزہ یوم پاکستان سپورٹس گالا 2022 کے دوسرے مرحلے میں تحصیل لاچی کے بعد تحصیل درہ آدم خیل میں بھی فٹ بال،کرکٹ اوروالی بال کے مقابلے اختتام پذیر ہوگئے۔ کرکٹ اوروالی بال کے فائنلز درہ آدم خیل میں ہوئے۔کرکٹ کافائنل مشترکہ اخوروال جبکہ والی بال کا فائنل شیراکی سٹارنے جیت لیا۔اسی طرح فٹ بال کافائنل کوہاٹ سپورٹس کمپلیکس میں درہ ایگل اورینگ سٹار کے مابین کھیلا گیا جسے اولذکر نے جیت لیا۔ بریگیڈ 117 کے بریگیڈیئر عمران جو اس موقع پر مہمان خصوصی تھے نے جیتنے والی ٹیم کے کپتان کوونر ٹرافی دی۔ قبل ازیں سپورٹس کمپلیکس میں آنے پرکھلاڑیوں نے مہمان خصوصی کا پرتپاک استقبال کیا۔ان سے دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کا باقاعدہ تعارف کرایا گیا۔ واضح رہے کہ سپورٹس گالا میں ضلع کوہاٹ کے چاروں تحصیلوں کوہاٹ، لاچی،گمبٹ اوردرآدم خیل میں مختلف کھیلوں کے مقابلے ہو رہے ہیں اوران گیمز کے ونرز ٹیموں کے مابین 23 مارچ کوفائنلز کوہاٹ  سپورٹس کمپلیکس میں کھیلے جائیں گے۔ ا س موقع پر گرینڈ سپورٹس شو ہوگا جس میں ضلع بھرکے کھلاڑی،شائقین کھیل اورعوام کی کثیر تعداد شریک ہوگی۔ مذکورہ سپورٹس گالا میں فیملز گیمز جن میں بیڈ منٹن،ٹیبل ٹینس اورنیٹ بال شامل ہیں بھی منعقدہوں گے۔ضلعی انتظامیہ،پاک آرمی اورسپورٹس ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے یوم پاکستان کے موقع پرسپورٹس گالا کے انعقادکو عوامی سطح پرسراہا جارہاہے

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے