اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) پی ٹی آئی کے منحرف رکن قومی اسمبلی نور عالم خان کا عوام میں نکلنا مشکل ہوگیا، ماسک پہن کر منہ چھپائے نور عالم کو شہری نے پہچان کر آڑے ہاتھوں لے لیا۔ایک شہری نے اسلام آباد میں معروف ہوٹل کی لابی میں بیٹھے پی ٹی آئی کے منحرف ایم این اے کو کھری کھری سنا دیں جس کی ویڈیو بھی وائرل ہوگئی۔شہری نے کہا کہ یہ لوگ ہیں جو پاکستان کو بیچ رہے ہیں نورعالم خان صاحب پشاور آں گا اور آپ کو دکھاؤں گا، آپ نے ملک کے ساتھ جو کیا عوام اسے صدیوں یاد رکھیں گے۔شہری نے نور عالم خان سے کہا کہ آپ منہ چھپاتے کیوں پھر رہے ہیں، ماسک اتار کر بیٹھیں، میں خود پشاور سے ہوں اور وہاں آکر آپ کو دکھاں گا، آپ کی یہ حالت ہے کہ ملک کو بیچ رہے ہیں۔نور عالم نے شہری سے کہا کہ خوش آمدید ضرور پشاور آئیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے