اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) رمضان المبارک کی آمد سے قبل ہی گھی کی قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ادارہ شماریات کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق ایک ہفتے کے دوران ملک میں گھی کی فی کلو قیمت میں 55 روپے کا اضافہ ریکارڈ ہوا۔حکومتی اعداد و شمار کے مطابق ملک میں گھی کی فی کلو قیمت 479روپے تک پہنچ گئی ہے جبکہ ملک میں گھی کی اوسط فی کلو قیمت 461روپے 80پیسے ہے۔ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے کے دوران سب سے زیادہ گھی کی قیمت پشاور میں بڑھی، پشاور میں گھی کی قیمت میں ایک ہفتے کے دوران 55 روپے کا اضافہ ہوا اور گھی 424 سے بڑھ کر 479 روپے فی کلو ہو گیا ہے۔ ادارہ شماریات کے اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ 8 بڑے شہروں میں ہفتے کے دوران گھی کی قیمت میں 45 روپے فی کلو کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ اسلام آباد، راولپنڈی،گوجرانولہ، سیالکوٹ میں گھی کی قیمت 45 روپیفی کلوبڑھی جبکہ فیصل آباد، ملتان، بہاولپور اور کراچی میں بھی گھی کی قیمت میں 45 روپے فی کلو کا اضافہ ہوا۔ادارہ شماریات کے مطابق سرگودھا، بنوں اور سکھر میں گھی کی قیمت 434 روپیفی کلو ہے جبکہ حیدر آباد میں 469 روپے اور لاڑکانہ میں گھی 424 فی کلو میں فروخت ہو رہا ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے