کابل (مانند نیوز ڈیسک) افغانستان میں خوراک کی قیمتوں میں اضافے کا معاملہ شدید ہونے لگا۔ اقوام متحدہ کی فوڈ ایجنسی نے خبردار کیا ہے کہ یوکرین جنگ کہ وجہ سے عالمی اقتصادیات کو نقصان ہو رہا ہے۔ جس کے بالخصوص غریب اور تنازعات کے شکار ممالک پر شدید اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔ ورلڈ فوڈ پروگرام کی ترجمان شیلی ٹھاکرال نے بتایا کہ صرف افغانستان میں خوراک کی قیمتوں میں 40 فیصد اضافہ ہو چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کا ادارہ افغانستان میں گزشتہ آٹھ ماہ کے دوران ایک بلین ڈالر خرچ کر چکا ہے لیکن اسے مزید ڈیڑھ بلین ڈالر کی ضرروت ہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کے متعدد غریب ممالک میں بھی ایسی ہی صورتحال ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے