لکی مروت (مانند نیوز دیسک) شہید سی ٹی ڈی اہلکار محمد بلال کی نماز جنازہ پولیس لائن میں ادا کر دی گئی۔نمازہ جنازہ میں ڈی پی او لکی مروت شہزادہ عمر عباس بابر ،پاک فوج کے افسران, ایس ڈی اوز ،ایس ایچ اوز ، صحافیوں سمیت دیگر پولیس افسران واہکاروں اور سماجی شخصیات نے کثر تعداد میں شہید کی نمازہ جنازہ میں شرکت کی اور شہید کو پولیس کے چاک وچوبند دستے نے سلامی پیش کی۔ ڈی پی او نے شہید اہلکار کے جسد خاکی پر پھولوں کے گلدستے رکھے اور شہید کی بلندی درجات کیلئے خصوصی دعا مانگی۔تفصیلات کے مطابق اج مورخہ 19-03-2022 کو تھانہ نورنگ کی حدود تحصیل روڈ پر شاہ جی آئرن سٹور کے قریب نامعلوم موٹرسائیکل سوار شرپسند دہشت گردوں کی فائرنگ سے سی ٹی ڈی کنسٹیبل محمد بلال شہادت کے عظیم مرتبے پر فائز ہوگئے۔ شہید سی ٹی ڈی اہلکار محمد بلال جوکہ سرکل نورنگ سی ٹی ڈی میں تعینات تھا اور جیو ٹیگنگ ڈیوٹی پر مامور تھا اور جسکا تعلق گاوں سرور ممہ خیل نورنگ ضلع لکی مروت سے تھا شہید سی ٹی ڈی کنسٹبل محمد بلال کی نماز جنازہ پولیس لائن لکی مروت میں ادا کی گئی ،پولیس افسران نے شہید کے جسد خاکی پر گلدستے رکھ کر سلامی پیش کی گئی اور شہید کی بلند درجات کیلئے خصوصی دعائیں کی گئی جسکے بعد شہید کو اپنے آبائی گاؤں سرور ممہ خیل نورنگ روانہ کیا گیا جہاں پورے سرکاری اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیاجاے گااس موقع پر ڈی پی او شہزادہ عمر عباس بابر کا شہد کے ورثاء سے ملاقات میں کہنا تھا کہ اللہ تعالی پسمندگان کو دکھ کی اس گھڑی میں صبر و جمیل عطا فرمائے اور شہید کے لواحقین کے ساتھ غم میں برابر کے شریک ہیں شہید کے اہل خانہ کے ساتھ تمام ممکنہ تعاون یقینی بنائیں گے۔ انکا کہنا تھا کہ لکی مروت پولیس دکھ کی اس گھڑی میں متاثرہ خاندان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ شہید کے خون کا رائیگاں نہیں جائے گا، انہوں نے ورثاء کو یقین دلایا کہ واقعہ میں ملوث افراد کو جلد گرفتار کرکے اپنے منتقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔انہوں نے پولیس فورس کی قربانیوں کا زکر کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے پہلے بھی قوم کے لئے بے تحاشہ جانوں کے نذرانے پیش کئے ہیں جس کو پوری قوم قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔