بٹ خیلہ (مانند نیوز ڈیسک) لیویز تھانہ خار کی خفیہ اطلاع پر کاروائی خار روڈ پر کھڑی خاتون سے پانچ کلو چرس برامد ملزمہ گرفتار مقدمہ درج مذید تفتیش شروع ذرائع کے مطا بق لیویز تھانہ خار کے پوسٹ کمانڈر طاہرروم نے بمعہ دیگر نفری کے ہمراہ خار روڈ پر کھڑی خاتون سے پانچ کلو چرس برامد کیااورملزمہ خاتون الفت بی بی سکنہ چارسدہ کو گرفتار کرکے انکے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیاگیا لیویز تھانہ خار کے پوسٹ کمانڈر طاہر روم نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ڈپٹی کمشنر مالاکنڈ عارف خان یوسفزئی اے سی محب اللہ اور صوبیدار میجر ملاکنڈ لیویز سمیع باچہ کی سخت ہدایت پر منشیات فروشوں کے خلاف اپریشن جاری ہے اور منشیات کے خاتمے تک اپریشن جاری رہیگا اور اس سلسلے میں منشیات فروشوں کے کسی بھی قسم کی سفارش برداشت نہیں کرینگے۔