ایبٹ آباد (مانند نیوز ڈیسک) ڈپٹی کمشنر طارق اسلام مروت نے کہا ہے کہ ایبٹ آباد میں پہلی مرتبہ چنار فیسٹول کے انعقاد سے مستقبل میں مثبت نتائج سامنے آئیں گے۔ائندہ سال میں پہلے سے بڑھ کے اس کو جاری رکھا جائے گا۔اس کے لئے ایبٹ آباد کے اسٹیک ہولڈر اس کی زمہ داری لیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے یہاں نتھیا گلی میں تین روزہ چنار فیسٹول کے اختتامی روز تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ظہور بابر آفریدی،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر شہاب اللہ،ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر آمین الحسن، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر علی شیر،صدر پاکستان سائیکلنگ ایسوسی ایشن اظہر علی شاہ،جنرل سیکرٹری کے پی کے نثار۔سابق ڈی جی سپورٹس طارق محمود،ریجنل سپورٹس آفیسر احمد زمان،اسسٹنٹ پریذیڈنٹ خیبر بنک ایبٹ آباد سمیرا جاوید،شاہد ببل،مظہر محمود،محمد سعید قریشی کے علاوہ دیگر بھی موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر طارق اسلام مروت کا کہنا تھا چنار فیسٹول کا انعقاد ایک سوچ کا نام ہے۔ایبٹ آباد کے شہری چناروں اور سکولز کے شہر کے نام سے پہچان رکھتے ہیں۔ اس کی کامیابی میں تمام محکموں نے بڑی زمہ داری کا مظاہرہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایبٹ آباد اور حویلیاں میں فیسٹول کی تقریبات میں شہریوں نے بڑی دلچسپی اور دلجمعی دکھائی ہے۔اس طرح کی سرگرمیوں سے جہاں نوجوانوں کے لئے مواقع سامنے آئے ہیں۔ وہاں ان کی مثبت سرگرمیوں سے معاشرے پر اثرات مرتب ہوں گے۔انہوں نے کہا اس فیسٹول کو سالانہ کروانے اور کو ایبٹ آباد کی پہچان بنانے میں ایبٹ آباد کا میڈیا بھی بھرپور جدوجہد کرے۔قبل ازیں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ظہور بابر نے اپنے خطاب میں کہا کہ چنار فیسٹول کی طرح دیگر اضلاع میں اس کا انعقاد ناگزیر ہے۔نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی طرف راغب کرنے کے لئے چنار فیسٹول کے مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔ایبٹ آباد پولیس اس طرح کی سرگرمیوں میں ضلعی انتظامیہ کے شانہ بشانہ ہوگی۔ایبٹ آباد پولیس نے بھی کھیلوں کے فروغ کے لئے ڈیپارٹمنٹل ٹورنامنٹ کروائے ہیں۔تقریب میں سائیکلنگ اور میراتھن کے مقابلہ میں حصہ لینے والے ایتھلیٹس میں تعریفی اسناد کیش پرائز بھی ڈپٹی کمشنر نے تقسیم کئے اور فیسٹول میں نمایاں کاکردگی پر یادگاری شیلڈز بھی دی گئیں۔