پشاور (مانند نیوز ڈیسک) میئر پشاور حاجی زبیر علی نے کہا ہے کہ پشاور کی تعمیر و ترقی کیلئے تمام سٹیک ہولڈرز کے ساتھ ملکر کام کریں گے تاکہ شہریوں کو صحیح معنوں میں اس کے ثمرات مل سکیں اہل پشاور کو سہولیات فراہمی کیلئے کیپٹل میٹرو پو لیٹن گورنمنٹ پشاور کے تمام شعبوں کیلئے عوامی مفا د میں متعلقہ حکام کی مشاورت سے بائی لاز تیار کئے جائیں گے اور باقاعدہ ون ونڈو کے تحت تمام تر سہولیات فراہم کی جائیں گی جس سے ادارے کی ریونیو بڑھنے سمیت شہریوں کو سہولیات میسر آئیں گی انہوں نے ٹائون ون کے حکام کی جانب سے منعقدہ بریفنگ اجلاس سے خطاب کر رہے تھے ۔اس موقع پر ایڈوائزر اللہ داد خان‘ کیپٹل میٹرو پولیٹن گورنمنٹ پشاور کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایڈمن سید قدیم شاہ ‘ پی ایس او ٹو میئر پشاور نصرت شاہ ‘ ایڈمنسٹریٹر ٹائون ون سید وقاص علی شاہ ‘ ٹی او آر ریاض اعوان ‘ ایکسین ہدایت اللہ ‘ ایس ڈی او دائود شاہ ‘ انجینئر پرویز اقبال ‘ ٹی او ایف نسیم کنڈی ‘ چیف ڈیمالشنگ انسپکٹر قیصر باچہ ‘ ایڈمن آفیسر ٹائون ون خدائے نظر ‘ آرکیٹیکٹ فاخرہ اور دیگر حکام بھی موجود تھے ۔اس دوران ٹائون ون کے حکام نے میئر پشاور حاجی زبیر علی کو ٹائون ون حدود ‘ تجاوزات کے خلاف آپریشنز ‘ نقشوں کی منظوری ‘ بلڈنگ پلانز ‘ جارقی ترقیاتی کاموں ‘ آمدن ‘ ملازمین ‘ ٹیکسز اور ٹائون ون کی حدود میں آنے والے پارکس سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی ۔ میئر پشاور حاجی زبیر علی نے متعلقہ حکام کی جانب سے ڈبلیو ایس ایس پی میں کام کرنے والے ٹائون ون کے ملازمین کی ڈیٹیل اور ٹائون ون اور ڈبلیو ایس ایس پی کے مابین معاہدے بارے تفصیلات طلب کیں ۔میئر پشاور حاجی زبیر علی نے کہا کہ شہر سے تجاوزات خاتمے کے لئے باقاعدہ پلاننگ کی جائے ہم پشاور کے رہائشی ہیں اور ہم نے ہی پشاور کی ترقی کیلئے اقدامات کرنے ہوں گے اس سلسلے میں کسی قسم کی غفلت نہیں کرنی چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ پشاور میں اربن ڈویلپر اور ٹریفک انجینئرنگ کے حوالے سے کوئی سوچ نہیں ہے تاہم اب اس پر باقاعدہ کام کا آغاز کیا جائے گا تاکہ شہریوں کو سہولیات میسر ہوں اور نظام میں بہتری آسکے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ افسران ایمانداری سے ڈیوٹی انجام دیں اور شہر کی ترقی میں بڑھ چڑھ کر کردار ادا

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے