ایبٹ آباد (مانند نیوز ڈیسک) ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد ایبٹ آباد طارق سلام مروت اور ڈسٹر کٹ پو لیس آفیسر ایبٹ آباد ظہور بابر آفریدی کے ہمراہ سرکل گلیات اورتحصیل حویلیاں کے مختلف پولنگ سٹیشنز کا دورہ کیا کے تمام تھانہ جات بگنوتر، ڈونگاگلی بکوٹ کے مختلف پولنگ سٹیشنوں کا دورہ کیا اور سکیورٹی سمیت تمام امور کا تفصیلی جائزہ۔ امیدواروں اور اہلیان علاقہ سے ملاقات پر امن الیکشن کے انعقاد پر اتفاق اور سکیورٹی حکام کو بھی ہدایات جا ری کیں۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر حویلیاں، ڈی ایس پی حویلیاں بھی ہمراہ موجود تھے۔تفصیلات کے مطابق آمدہ بلدیاتی الیکشن کے دوسرے مرحلے کے دوران صاف شفاف اور پر امن الیکشن کے انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے ڈی پی او ایبٹ آباد اور ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد نے تحصیل حویلیاں کے حساس اور حساس ترین قرار دہے گئے مختلف پولنگ سٹیشنوں کا دورہ کیا اور پولنگ ڈے کے حوالے سے سکیورٹی سمیت دیگر امور کا تفصیلی جائزہ لیا اور متعلقہ عملے کو ضروری ہدایات دیں