نوشہرہ (مانند نیوز ڈیسک) نوشہرہ مصری بانڈہ میں خون سفید ہوگیا،گھر میں خواتین کی لڑائی جھگڑوں میں مرد کھود پڑے،بھائی نے اپنے دو سگے بھائیوں پر اپنی والدہ کے سامنے اندھا دھند فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا۔۔ ملزم ارتکاب جرم کے بعد فرار ہونے میں کامیاب،پولیس نے والدہ کی مدعیت میں رپورٹ درج کرکے تفتیش شروع کردی اس سلسلے میں مسماۃ خورشیدہ بیوہ عبد الستار ساکن محلہ علی محمد میشک نے پولیس کو رپورٹ درج کراتے ہوئے بتایا کہ میں اپنے گھر میں موجود تھی کہ میری بہووں کے مابین کسی بات پر تکرار شروع ہوئی،جو جھگڑے میں تبدیل ہوئی،جس میں میرے تینوں بیٹے جن میں بہار علی،سراج اور زوار علی  شامل تھے بھی میدان میں کھود پڑے،اور بات تکرار اور ہاتھا پائی سے فائرنگ تک جاپہنچی،اور بہار علی نے اپنے دونوں بھائیوں زوار علی اور سراج پر فائر کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا،ملزم ارتکاب جرم کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے