کرم (مانند نیوز ڈیسک) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کرم ارباب شفیع اللہ کے جاری کردہ احکامات کی روشنی میں کرم پولیس نے اپر کرم پاراچنار شہر کے مضافاتی علاقے میں سرچ آپریشن کا انعقاد۔سرچ آپریشن میں ڈی ایس پی اپر کرم نجف علی، ریپڈ ریسپانس فورس کے انچارج اے ایس آئی اقرار حسین، ڈولفن فورس اور دیگر پولیس اہلکاروں نے حصہ لیاسرچ آپریشن پاراچنار شہر کے مضافاتی علاقے میرا جان کالونی، شہید آباد کالونی،طوری قبرستان اور اس کے آس پاس علاقوں میں کیا گیاسرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کا مقصد معاشرے میں آمن وامان قائم رکھنا، جرائم پیشہ عناصر، منشیات فروشوں اور ان کے سہولت کاروں اور مجرمان اشتہاریوں کے خلاف کیا گیاڈی پی او کرم ارباب شفیع اللہ کا کہنا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر کے لئے ضلع کرم میں کوئی جگہ نہیں جرائم پیشہ عناصر سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا ضلع بھر میں سرچ آپریشن کا سلسلہ جاری رہے گا تاکہ معاشرے میں امن برقرار رہے۔