تخت بھائی (مانند نیوز ڈیسک)  دی  میڈلسٹ انٹرنیشنل ماڈل سکول سری بہلول تحصیل تخت بھائی کے  زیر اہتمام سالانہ امتحانات میں کامیاب ہونے والے بچوں میں تقسیم انعامات کے حوالے سے  ایک پر وقار  تقریب کا  انعقاد کیا گیا۔ تقریب سے پرنسپل روح الامین _  امتیاز خان ایڈوکیٹ _  ڈائریکٹر جمال خان،  ریٹائر پرنسپل حسن الوہاب،  یوسی سری بہلول  چیئرمین جمال مہمند _  سماجی کارکن سید رحمان اور حاجی رفیق نے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس تعلیم کی بدولت مسلمان سائنسدانوں نے عظیم کارنامہ سرانجام دی ہے والدین تمام تر ذمہ داری سکول پر نہ  چھوڑیں  بلکہ خود بھی ذمہ داری قبول کرے اگر والدین تعاون کریں تو بچہ آگے کی  طرف گامزن ہوگا دنیاوی تعلیم کے ساتھ ساتھ دینی تعلیم پر بھی خصوصی توجہ دینا چاہئے۔ تعلیم حاصل کرنا ہر مرد اور عورت پر فرض ہے کیونکہ تعلیم کے بغیر اس معاشرے میں اعلی مقام مشکل  سے حاصل ہوتا ہے تعلیم انسان کو ایک بہتر انسان بناتا ہے والدین کو چاہیے کہ اپنے بچوں کو غیر سرگرمیوں سے دور کرکے زیادہ توجہ تعلیم کی طرف دیں۔ کیونکہ کل اس  بچوں نے اپنے پیار وطن پاکستان کا نام روشن کرنا ہوگا۔ دی میڈلسٹ  انٹر نیشنل ماڈل سکول نے کم وقت میں اپنا مقام حاصل کیا۔ اور یہی وجہ ان  سکول کے اعلیٰ اور بہترین اساتذہ کی محنت کا نتیجہ ہے اور سکول کے بچے ہر سالانہ امتحانات میں اعلی  پوزیشن لیتے ہیں اور علاقہ کے لوگوں نے اس اسکول کو بہترین جدید تعلیم کا درسگاہ قرار دیا – سکول میں بچوں نے بہترین پوزیشن لینے والے بچوں میں مہمان خصوصی نے میڈلز اور ٹرافیاں تقسیم کئے اس موقع پر کثیر تعداد میں علاقہ عمائدین  اور بچوں کے والدین نے شرکت کی۔ اس موقع پر بچوں نے قومی ترانہ،  ڈرامے،  ملی نغمے اور تقاریر بھی پیش کی۔ پرنسپل روح الامین اور مہمان خصوصی نے تقریر میں اعلی پوزیشن حاصل کرنے والے بچوں اور بچوں میں بہترین پوزیشن حاصل کرنے پر  ٹرافیاں  اور مختلف انعامات تقسیم کیے۔ آخر  میں پرنسپل روح الامین  اور  ڈائریکٹر جمال نے تمام علاقہ عمائدین اور بچوں کے والدین کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ دی میڈلسٹ انٹرنیشنل ماڈل سکول سری بہلول نے انتہائی کم وقت میں  ایک پہچان بنا دی ہے اور مردان کے سکولز کے مد مقابل سکول ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے