تخت بھائی (مانند نیوزڈیسک) تھانہ لوندخوڑپولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے مویشی چوری میں ملوث 02 ملزمان کوگرفتارکرلیا۔گرفتارملزمان کے قبضے سے ایک عدد چورشدہ بکری، 55 ہزارروپے نقد اور واردات میں استعمال ہونے والی تیزرفتاررکشہ بھی برآمد  تفصیلات کے مطابق مدعی مقدمہ افتخار سکنہ غنوڈھیری نے اپنی بکریاں چوری ہونے کی رپورٹ تھانہ لوندخوڑ میں درج کرائی تھی جس پرڈی ایس پی روخانزیب خان کی نگرانی میں  ایس ایچ او ولایت شاہ نے ہمراہ ٹیم کے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے واردات میں ملوث 02 ملزمان خارث ولد امبالی اور سعید ساکنان غنو ڈھیری تک رسائی حاصل کرکے گرفتارکرلیا۔  گرفتارملزمان نے دوران پولیس انٹاروگیشن اپنے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے انکی نشاندہی پر چوری شدہ ایک عدد بکری، فروخت کردہ بکریوں کی نقد رقم مبلغ 55 ہزار روپے اور واردات میں استعمال شدہ تیزرفتار رکشہ برآمد ہوکرملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے