نوشہرہ (مانند نیوز ڈیسک) پولیس لائن نوشہرہ میں ریٹائرڈ پولیس ملازمین کے اعزازئیہ میں ایک پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ریٹائرڈ ملازمین ہماری فورس کا باقاعدہ حصہ ہے۔جن کے جائز مسائل کے حل کیلئے ہر ممکن کوشش کی جائیگی۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد عمر خان ڈسٹرکٹ پولیس افیسر محمد عمر خان کی زیر صدارت پولیس لائن نوشہرہ میں ریٹائرڈ پولیس ملازمین کے اعزاز  میں ایک پر وقار تقریب کاانعقاد کیا گیا۔جسمیں SP انوسٹی گیشن وقار خان اور پولیس فورس سے ریٹائرڈ ہونے والے ملازمین نے شرکت کی۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد عمر خان نے ریٹائرڈ ملازمین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے پولیس فورس میں رہ کر عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا اور پولیس فورس سے باعزت طور پر ریٹائرڈ ہوئے جو کہ محکمہ پولیس کیلئے قابل فخر ہے۔اُمید ہے کہ آپ ریٹائرڈ منٹ کے بعد بھی پولیس کے ساتھ اپنے تعلقات اسی طرح برقرار رکھیں گے۔ آپ پولیس فورس کا باقاعدہ حصہ تھے اور رہیں گے۔ اپنی ہر جائز ضرورت کیلئے آپ اپنی ڈیپارٹمنٹ سے رابطہ کر سکتے ہیں جو موجود وسائل سے ترجیحی بنیادوں پوری کرنے کی کوشش کی جائے گی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے