جمرود (مانند نیوز ڈیسک ) جمرود،23 مارچ,یوم پاکستان کے موقع پر خصوصی افراد کے لیے کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقادمحکمہ کھیل و ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام جمرود سپورٹس کمپلیکس پر 23 مارچ یوم پاکستان کے حوالے سے ڈیس ایبل کھلاڑیوں کے لیے ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا تھا جس میں ضلع خیبر کے تینوں تحصیلوں کے ٹیموں نے حصہ لیا اس موقع پر انٹرنیشنل خصوصی کھلاڑیوں میں شیر علی افریدی،اسد آفریدی اور سپیل یوتھ ویلفیئرآرگنائزیشن کے چیئرمین آیاز آفریدی نے بھی موجودتھے۔ٹورنامنٹ کا افتتاح اسسٹنٹ کمشنر شکیل احمد خان اور ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر راھید گل ملاگوری نے شارٹ لگا کر کیا۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ خصوصی افراد کے لیے اس ٹورنامنٹ کا آغاز کا مقصد یہ ہے کہ اس مبارک دن پر ان خوشیوں میں خصوصی افراد کوشامل کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک کی ترقی میں خصوصی افراد کا ایک اہم کردار ہے ان خصوصی افراد کو قابل بنا کر ملک کی ترقی کے لیے تیار کرنا ہے اور کچھ لمحات تفریح مہیا کرنا ہے تاکہ وہ مایوسی کا شکار نہ ہوں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے