کابل (مانند نیوز ڈیسک) افغانستان میں لڑکیوں کے سکول دوبارہ بند کیے جانے کے خلاف طالبات نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان میں لڑکیوں کے سیکنڈری سکول کھلنے کے چند گھنٹے بعد دوبارہ بند ہونے کے خلاف طالبات نے احتجاج کیا جس میں طالبات ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھائے ہوئے تھیں جن پر سکولوں کو کھولو کے نعرے درج تھے۔گذشتہ ہفتے طالبان حکومت کی جانب سے طالبات کے سکول کھولے گئے تھے تاہم سکولوں کو چند گھنٹے بعد ہی دوبارہ بند کر دیا گیا تھا جس پر طالبات میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔ احتجاج کرنے والی طالبات نے ہاتھوں میں کتابیں بھی اٹھا رکھی تھیں اور وہ سکولوں کو کھولو اور انصاف انصاف کے نعرے لگا رہی تھیں۔افغان حکومت کی جانب سے سکولوں کو بند کرنے کی کوئی وجہ نہیں بتائی گئی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے