پاراچنار(مانند نیوز ڈیسک) پاراچنار میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ثقافتی میلے اور مشاعرے کا اہتمام کیا جس میں پشتو کے مشہور شاعر اباسین یوسفزئی، ضلعی انتظامیہ، پاک فوج اور پولیس کے افسران، شعرا اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کیپاراچنار کے پر فضا مقام میکے میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ثقافتی میلے کا اہتمام کیا گیا میلے میں ڈپٹی کمشنر ضلع کرم واصل خان، بریگیڈیئر ثاقب گلزار ملک، کرنل حماد خان، کمانڈنگ کرم ملیشیا کرنل امین الحق، اسسٹنٹ کمشنر عامر نواز، ڈی پی او ارباب شفیع اللہ، شعرا، قبائلی عمائدین اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی اس موقع پر سپین غر ادبی ٹولنہ اور دیگر اضلاع سے آئے ہوئے شعرا نے اپنے اشعار پیش کرکے حاضرین سے خوب داد حاصل کی جبکہ پاک فوج 72 بلوچ کے بینڈ نے مدھر دھنیں بجا کر اور نوجوان نے علاقائی رقص کا مظاہرہ کرکے ماحول کو گرما دیا میلے میں ننھے بچوں نے ڈریس شو کا بھی مظاہرہ کیا اس موقع پر اپنے خطاب میں ڈی سی کرم واصل خان نے کہا کہ ثقافتی میلے کے انعقاد کا مقصد علاقے کی ثقافت کو اجاگر کرنا ہے انہوں نے کہا کہ میلے میں عمائدین اور نوجوانوں کی بڑی تعداد میں شرکت اس بات کا ثبوت ہے کہ ہم سب ایک ہیں اور اپنے علاقے میں امن کے خواہاں ہیں انہوں نے کہا کہ ہمارا مقصد بھی علاقے میں امن برقرار رکھنا ہے اور انشاء اللہ اس قسم میلوں کا انعقاد ہر سال کیا جائے گا پشتو زبان کے معروف شاعر اباسین یوسفزئی نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے ہمیں بہترین خطے سے نوازا ہے جس میں اللہ کی تمام نعمتیں پائی جاتی ہے پس ہمارا فرض بنتا ہے کہ اس خوبصورت علاقے کی ترقی کیلئے ملکر کام کریں انہوں نے اپنے اشعار کے ذریعے اپنے مٹی سے محبت کا اظہار کیا جسے حاضرین نے خوب سراہا اباسین یوسفزئی نے ثقافتی میلے کے انعقاد پر ضلعی انتظامیہ اور مقامی شعرا کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اس قسم میلوں کے انعقاد کو علاقے کیلئے خوش آئیند اقدام قرار دیا