ہنگو (مانند نیوز ڈیسک) ہنگو میں سکولوں کے طلباء کے درمیان پینٹنگ اور آرٹس کے مقابلے۔ ڈپٹی کمشنر دفتر کے دیواروں پر پینٹنگ اور آرٹس بنائے گئے۔ اسسٹنٹ کمشنر تنویر احمد نے مقابلوں کی نگرانی کی۔ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر ہنگو کیپٹن (ریٹائرڈ) سرمد سلیم اکرم کی ہدایات پر ضلعی انتظامیہ اور اسپورٹس ڈیپارٹمنٹ نے ضلع ہنگو میں اسکولوں کے طلباء کے درمیان پینٹنگ اور آرٹس کے مقابلے کا انعقاد کیا۔ اس مقابلے میں سرکاری اور پرائیویٹ اسکول HiSTسکول اینڈ کالج کے طلباء و دیگر نے شرکت کی اور وال چاکنگ کی جگہ ہنگو کے دیواروں کو اپنے ہنر سے سجا دیا۔ اسسٹنٹ کمشنر تنویر احمد نے صحافیوں کو بتایا کہ اس مقابلوں کا بنیادی مقصد طلباء کے ہنر کو اجاگر کرنا، ان کے درمیان صحت مند مقابلے کے رجحان کو فروغ دینا اور وال چاکنگ کی حوصلہ شکنی کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس مقابلے میں حصہ لینے والے طلباء کو سرٹیفکیٹ دیے جائیں گے اور جیتنے والے طلباء کو انعامی رقم دی جائے گی. اس طرح کے مقابلوں کا. انعقاد مستقبل میں بھی کیا جائے گا۔جبکہ HisT سکول اینڈ کالج کے پرنسپل بلال شاہ اورکزئی اور وائس پرنسپل عقیل شاہ اورکزئی نے ڈپٹی کمشنر ہنگو کیپٹن (ریٹائرڈ) سرمد سلیم اکرم، اسسٹنٹ کمشنر ہنگو تنویر احمد کا شکریہ ادا کیا۔