سوات (مانند نیوز ڈیسک) سوات آئی جی جیل خانہ جات خالد عباس خان کی خصوصی ہدایت پر ڈسٹرکٹ جیل سوات میں سپورٹس اینڈ یوتھ فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا، تقریب کے مہمان خصوصی ڈسٹرکٹ سیشن جج محمد شعیب خان تھے اس موقع پر ڈسٹرکٹ جیل سوات کے سپرنٹینڈنٹ ایوب باچا ڈپٹی سپرنٹینڈنٹ سید رحیم شاہ ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر سوات کے علاوہ علاقے کے مشران نے بڑی تعداد میں شرکت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ سیشن جج محمد شعیب خان نے کہا کہ جیل آکر قیدیوں کے چہروں پر خوشی اطمینان اور ان کا جزبہ دیگھ کر نہایت خوشی ہوئی انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس آف پاکستان تلقین کرتے ہیں کہ قیدیوں کے ساتھ چیل میں اچھا سلوک اور ان کے مساہل جاننے کے لیے جیلوں کے دورے کئے جائے اور ان کے مسائل کے حل کے لئے اقدامات اور ثقافتی روایات کو زندہ رکھا جائے انہوں نے کہا کہ سپورٹس فیسٹیول کے انعقاد کا مقصد قیدیوں کے حوصلے اور ان کے صحت کے لیے ضروری ہے سپورٹس کے ذریعے معاشرے سے جرائم کا خاتمہ کیا جا سکتا ہے سپرنٹینڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل سوات ایوب باچا نے کہا کہ سوات چیل میں آئی جی جیل خانہ جات خالد عباس خان کے ہدایت پر باقاعدہ سوات جیل میں قیدیوں سکول کی طرح پڑھایا جاتا ہے اور ساتھ  ساتھ نشے کے عادی قیدیوں کا علاج بھی کیا جاتا ہے اس موقع پر جیل انتظامیہ اور قیدیوں کے مابین سپورٹس مقابلے ہوئے بچوں نے مختلف روایتی ڈانس اور خاکے پش کیے آخیر میں مہمان خصوصی نے انعامات تقسیم کیے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے