اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں  جلسے کے سلسلے میں آنے والے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے کارکنوں کیلئے ایچ نائن پارک میں لگائے  مختلف کیمپس میں ناشتے کا اہتمام کیا گیا۔ کارکنان نے پارک میں نمازِ فجر ادا کی اس کے بعد جے یو آئی ایف کے کارکنان کیلئے ایچ نائن پارک میں لگے مختلف کیمپس میں ناشتہ کیا۔جے یو آئی ایف کے کارکنوں کی ایچ نائن پارک میں آمد کا سلسلہ جاری ہے۔دوسری جانب دارالحکومت اسلام آباد کے سرینگر ہائی وے پر ٹریفک مکمل طور پر بحال ہے۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی ٹریفک پولیس کے مطابق اسلام آباد کے تمام راستے اس وقت ٹریفک کی آمد و رفت کے لیے مکمل طور پر کھلے ہوئے ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے