کیف (مانند نیوز ڈیسک) یوکرین نے کہا ہے کہ روس یوکرین جنگ کے آغاز سے اب تک 136 بچے ہلاک ہوچکے ہیں۔یوکرین کے مختلف شہروں میں گذشتہ اکتیس روز سے جاری روسی حملوں کے نتیجے میں سوا سو سے زائد بچوں کی ہلاکتوں کا بتایا گیا۔یوکرین کے دفتر استغاثہ کے مطابق قریب ایک ماہ قبل یوکرین پر روسی حملہ شروع ہونے سے اب تک 136 بچے ہلاک ہو چکے ہیں۔ان میں سے 64 بچے دارالحکومت کیف میں مارے گئے جب کہ 50 بچوں کی ہلاکت مشرقی علاقے ڈونباس میں ہوئی۔دفتر استغاثہ نے یہ دعویٰ بھی کیا ہے کہ اب تک 200 سے زائد یوکرینی بچے جنگ میں زخمی ہوئے۔یوکرینی حکام نے یہ پیغام ٹیلی گرام اور فیس بک پر جاری کیا ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے