لاہور (مانند نیوز ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان  کی قیادت میں پی ٹی آئی مقبول جماعت بن چکی ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب نے بیان میں کہا کہ کمالیہ میں عوام کے سمندر نے وزیراعظم عمران خان پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا،بھرپور پذیرائی پر عوام کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ کمالیہ میں پی ٹی آئی کا جلسہ تاریخی رہا۔کامیاب جلسے پر تحریک انصاف کے پارلیمنٹرینز،ٹکٹ ہولڈرزاورکارکنوں کو مبارکباد دیتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے عوامی سیاست سے مخالفین کو چاروں شانے چت کر دیا، عمران خان کی قیادت میں پی ٹی آئی مقبول ترین جماعت بن چکی ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے