اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ  عمران خان نے غیر آئینی اقدام کر کے تیسری قوت کو دعوت دینے کی کوشش کی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ڈپٹی سپیکر کی جانب سے اتنی عجلت میں رولنگ دینا غیر آئینی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس اقدام سے ملک میں ایسا خلا پیدا ہو گیا جو خطرناک ہو سکتا ہے اور ملک میں کچھ بھی ہو سکتا ہے۔ میڈیا سے بات چیت میں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ڈپٹی سپیکر نے آئین کی دھجیاں اڑائی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم سپریم کورٹ کے فیصلے کو تسلیم کریں گے۔ان کا کہنا تھا کہ آج ملک کی سیاسی تاریخ کا سیاہ دن ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر عمران خان کی منطق کو مان لیا جائے تو پھر تو آیندہ کسی وزیر اعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد ہو ہی نہیں سکتی۔ ان کا کہنا تھا کہ کوئی بھی الزام لگا کر ہمیں واپس بھیج سکتا ہے۔شیخ رشید کے اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے قبل از وقت انتخابات پر رضامندی پر بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ جھوٹ بول رہے ہیں اور غلط بیانی کر رہے ہیں۔سپریم کورٹ کی جانب سے اس معاملے کے از خود نوٹس پر بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہماری جماعت اور متحدہ اپوزیشن کی جانب سے آئینی درخواست جمع کروا دی ہے اور اب معاملہ عدالت کے پاس ہے۔اگر فیصلہ خلاف آیا تو کیا اپوزیشن الیکشن کے لیے تیار ہے کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ اگر ایسا ہوتا ہے تو ہم فیصلہ تسلیم کریں گے اور ہم انتخابات کے لیے تیار ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے