پشاور (مانند نیوز ڈیسک) تھانہ شاہ پور پولیس نے شاہ پور اور دیگر ملحقہ علاقوں میں سرگرم گن پوائنٹ پر موٹرسائیکلیں چھیننے والے راہزن گروہ کا سراغ لگا کر چار ملزمان کوگرفتار کر لیا۔تفصیلات کے مطابق امتیا ز خان ولد نواز خان نے تھاہ شاہ پور پولیس کو رپورٹ درج کراتے ہوئے بیا ن کیا کہ نا معلو م موٹر سائیکل سوار ملزمان اسلحہ کی نوک پر اس سے اسکا مو ٹر سائیکل چھین کر فرار ہو گئے جس کی رپور ٹ پر نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی۔ایس ایچ ا و تھانہ شاہ پور شکیل خان اور چوکی انچارج پخہ غلام نے ملوث ملزمان کا سراغ لگا کر گزشتہ روز چارملزمان غلام محمد ولد محمد خان، شاہد ولد محمد یوسف ساکنان افغانستان، نعمان ولد سید اللہ اور احمد اللہ عرف رحمان والا عبدالاحد ساکنان جہانگیر آباد کو گرفتار کرلیا۔ ملزم غلام محمد اور نعمان کہ گھر سے چار عدد سرقہ شدہ موٹر سائیکل بھی برآمد ہوئیں جس نے امتیاز سے موٹرسائیکل چھیننے سمیت متعدد دیگروارداتوں میں بھی ملوث ہونے کا انکشاف کیا۔تمام گرفتار ملزمان کے قبضے سے 6 عددچھینے گئے موٹر سائیکلیں برآمد کر لئے گئے۔ گرفتار ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران پشاور، افغانستان اور ضلع راولپنڈی میں متعدد دیگر وارداتوں میں بھی ملوث ہونے کا انکشاف کیا۔ ملزمان سے مزید اہم انکشافات کی توقع کی جارہی ہے۔