اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل اسد عمر نے کہا ہے کہ امید ہے سپریم کورٹ ایسا فیصلہ کرے گی جس سے انتشار نہیں پھیلے گا۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ ہم نے منحرف ارکان کو نوٹس دیا ان کا جواب تسلی بخش نہیں تھا، انہوں نے فلور کراسنگ کی ہے، 20 منحرف ارکان کے خلاف ریفرنس دائر کریں گے، ان کی تاحیات نااہلی ہوگی۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے مرکزی پارلیمانی بورڈ کا اجلاس بلایا ہے، اگلے الیکشن کے اندر 89 دن رہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ باہر سے ملکی سیاست میں مداخلت ہورہی ہے،پیسے خرچ کرکے ایم این ایز خریدے جائیں؟ ایک ایم این اے نے کہا کہ 23 کروڑ روپے سے میری زندگی اچھی گزر جائے گی۔اسد عمر نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں ہمیں آئین کے درس دیئے جارہے ہیں، پتہ نہیں کون سی شق کی خلاف ورزی کی ہے، ایاز صادق نے اجلاس میں سپیکر کی غیرآئینی نشست سنبھالی، میرے خیال میں نئے الیکشن ہی واحد حل ہیں، فیصلہ اب سپریم کورٹ ہی کرے گی، امید ہے سپریم کورٹ ایسا فیصلہ کرے گی جس سے انتشار پھیلنے کا خطرہ نہ ہو۔ہمارا بیانیہ قوم نے مان لیا ہے، ہمارے لیے کہا جارہا ہے کہ پی ٹی آئی غیر مقبول ہوئی ہے، نئے انتخابات سے ڈر کیوں رہے ہیں؟ عوام جس جماعت کو بھی ووٹ دے اسے تسلیم کرنا چاہیے۔ آئینی حقیقت یہ ہے کہ اسمبلی تحلیل ہوچکی ہے اور ایاز صادق کو اسپیکر کی کرسی کا احترام کرنا چاہئے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے