اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) نگران وزیر اعظم کی تعیناتی کے لئے کام شروع کردیا گیا۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے نگران وزیر اعظم کی تعیناتی کے لئے وزیر اعظم عمران خان اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں محمد شہباز شریف کو خط لکھ کر نگران وزیر اعظم کے لئے نام مانگ لئے۔ خط میں کہا گیا کہ نگران وزیر اعظم کا تقرر وزیر اعظم اور اپوزیشن لیڈر کی مشاورت سے ہوتا ہے۔ خط میں کہا گیا کہ آئین کے آرٹیکل (1)58کے تحت تین اپریل کو قومی اسمبلی اور کابینہ توڑ دی گئی۔ خط میں کہا گیا  کہ آئین کے آرٹیکلA(4) 224کے تحت نگران وزیر اعظم کے تقرر تک بطور وزیر اعظم خدمات انجام دیتے رہیں گے اور وہ یہ خدمات دے رہے ہیں۔ خط میں کہا گیا کہ صدر مملکت نگران وزیر اعظم کا تقرر ختم ہونے والی اسمبلی کے وزیر اعظم اور قائد حزب اختلاف کے ساتھ مشاورت سے تعینات کریں گے۔ خط میں کہا گیا کہ اگر وزیر اعظم اورقائد حزب اختلاف قومی اسمبلی کی تحلیل کے تین روز کے اندر نگران وزیر اعظم کے نام پر متفق نہیں ہوتے تو پھر پھر وہ سپیکر قومی اسمبلی آٹھ رکنی پارلیمانی کمیٹی جو ارکان قومی اسمبلی، ارکان سینیٹ یا دونوں ایوانوں پر مشتمل ہو گی قائم کریں گے اور اس میں حکومت اور اپوزیشن کے برابر اراکین ہوں گے اوران اراکین کی نامزدگی وزیر اعظم اور قائد حزب اختلاف کی جانب سے کی جائے گی۔ صدر مملکت کی جانب سے خط میں کہا گیا کہ وزیر اعظم اور قائد حزب اختلاف آ ئین کے آرٹیکلA(4) 224کے تحت نگران وزیر اعظم کے تقرر کے لئے موزوں شخص کا نام تجویز کریں۔ خط پیر کے روز صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی جانب سے وزیر اعظم عمران خان اور قائد حزب اختلاف میاں محمد شہباز شریف کو لکھا گیا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے