کوھستان لوئر (مانند نوز ڈیسک) کوھستان لوئر میں رمضان المبارک میں رمضان سستا بازار کا قیام ہوگیا ہے اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر کوھستان لوئر شکیل احمد نے رمضان سستا بازار کا دورہ کیا اور تیاریوں کا جائزہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر کوھستان لوئر نے دکانوں کو فعال بنانے، صفائی یقینی بنانے، ریٹ لسٹ آویزاں کرنے اور بازار کو مکمل فعال کرنے سے متعلق ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے بازار کے اندر لگے فروٹ، سبزی، کریانہ، یوٹیلٹی سٹورز کے سٹالز کے علاوہ سرکاری آٹے کی سٹال کا بھی جائزہ لیا۔ انہوں نے بازار کے اندر مارکیٹ سے کم نرخوں پر اشیاء کی فراہمی یقینی بنانے اور لوگوں کو سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے سے متعلق ہدایات جاری کیں تا کہ زیادہ سے زیادہ لوگ کم نرخوں پر اشیاء کی فراہمی سے فائدہ اٹھا سکیں۔ اس موقع پرایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر پٹن انیس الرحمان اور ٹی ایم اے کے اہلکاران بھی موجود تھے۔