نئی دہلی (مانند نیوز ڈیسک) بھارتی ریاست را جستھان میں کرفیو کے دوران مسلمانوں کے 40گھروں کوآگ لگا دی گئی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق  ریاست را جستھان کے علاقے کرولی میں ہندوانتہاپسندوں اورپولیس نے مل کر24 گھنٹوں کے اندرمسلمانوں کے 40 گھروں کوآگ لگا دی۔ مسلمانوں کی اکثریت والے علاقوں میں کرفیو نافذ ہے۔سوشل میڈیا پروائرل ویڈیو میں مسلمانوں کے جلتے گھروں سے بلند ہوتے آگ کے شعلے دیکھے جاسکتے ہیں۔کرولی میں ہندوانتہاپسندوں نے موٹرسائیکل  ریلی نکالنے کے دوران مسلمانوں کے گھروں اوردکانوں پرحملے کئے اورلوٹ مار کی۔ہندوانتہاپسندوں نے ریلی میں مسلمانوں کوہندوں کے انتہاپسند نعرے لگانے پربھی مجبورکیا۔ پولیس نے مسلمانوں کی مدد کرنے کے بجائے حسب روایت ہندوانتہاپسندوں کا ساتھ دیا۔مسلمانوں پرہندوانتہاپسندوں کے تشدد سے 100 سے زائد مسلمان زخمی ہوگئے۔ کرولی میں ہندوانتہاپسندوں کے مسلمانوں پرحملوں اورمسلمانوں کی دکانوں میں لوٹ مار کے بعد کرفیونافذ کیا گیا تھا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے