رحیم یار خان (مانند نیوز ڈیسک) پنجاب فوڈ اتھارٹی کی جانب سے رحیم یار خان میں چوک بہادر پور کے قریب کارروائی کی جس کے نتیجے میں جعلی جوس تیار کرنے والی فیکٹری سیل کردی گئی۔تفصیلات کے مطابق فوڈ اتھارٹی نے بتایا کہ ملٹی نیشنل کمپنیوں کے نام پر جعلی جوس تیار کرنے والی فیکٹری پکڑی گئی۔پنجاب فوڈ اتھارٹی کے مطابق 7 ہزار لیٹر مضر صحت جعلی جوس کے ڈبے اور 40 کلو مٹھاس برآمد کرکے تلف کردی گئی۔فوڈ اتھارٹی نے کہا کہ جعلسازی کرنے پر فیکٹری مالک کو 2 لاکھ جرمانہ عائد کر کے فیکٹری سیل کردی گئی۔