ماسکو (مانند نیوز ڈیسک) روسی وزارت خارجہ نے کہاہے کہ امریکا نے روس کا دورہ منسوخ نہ کرنے پروزیراعظم عمران خان کوسزا دی۔روسی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیاکہ امریکا اوراس کے مغربی اتحادیوں نے فروری میں روس کا دورہ منسوخ کرنے کے لئے وزیراعظم عمران خان پرزبردست دبا ؤڈالا۔روسی وزارت خارجہ نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے دورہ روس کے درمیان امریکی نائب وزیرخارجہ برائے جنوبی ایشیا ڈونلڈ لیو نے واشنگٹن میں پاکستانی سفیرکوطلب کرکے دورہ فوری منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا جسے رد کردیا گیا۔ روسی وزارت خارجہ نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے دورہ روس کے بعد پیدا صورتحال سے واضح ہے کہ امریکا نے بات نہ ماننے پرنافرمان عمران خان کوسزا دینے کا فیصلہ کیا۔وزیراعظم کے اپنی جماعت کا ایک گروپ اچانک اپوزیشن میں چلا گیا اورپارلیمان میں وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کروا دی گئی۔روسی وزارت خارجہ نے کہا کہ یہ امریکا کی جانب سے آزاد ریاست کے معاملات میں اپنے خودغرضانہ مقاصد حاصل کرنے کے لئے شرمناک مداخلت کی کوشش ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے