اپر چترال (مانند نیوز ڈیسک) صوبائی حکومت کے احکامات پر ضلعی انتظامیہ اپر چترال، تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن مستوج اور تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن موڑکہو/تورکہو کے زیر انتظام تحصیل مستوج اور تحصیل موڑکہو/تورکہو میں رمضان موبائل سستا بازار کا افتتاح ہوگیا۔  اسسٹنٹ کمشنر مستوج شاہ عدنان نے ربنواز خان  ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر موڑکہو/تورکہو اور امین الرحمن TMO مستوج کے ہمراہ رمضان موبائل سستا بازار کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر کثیر تعداد میں لوگ موجود تھے اور  لوگوں نے حکومت کے عوام دوست اقدام کو سراہا۔ مذکورہ رمضان موبائل  سستا بازار اپر چترال کے تمام علاقوں میں جائے گا اور اس سروس سے عام مارکیٹ سے سستا اشیاء خوردونوش لوگوں کو ان کے دہلیز پر میسر ہونگے۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ اپر چترال کے دور دراز علاقے دور افتادہ اور پسماندہ ہونے کی وجہ سے یہاں رمضان سستا بازار کا قیام مشکل تھا اس وجہ سے حکومت رمضان موبائل سستا بازار کو پہلی مرتبہ اپر چترال میں متعارف کروا رہا ہے تاکہ دور دراز علاقوں کے لوگ اس سے بھرپور  استفادہ حاصل کر سکیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے