کراچی (مانند نیوز ڈیسک) سندھ ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ اسمبلی توڑنے کا صدر کا عمل اور تحریک عدم اعتماد مسترد کرنے کا ڈپٹی سپیکر کا عمل غیر آئینی اور بدنیتی پر مبنی ہے۔ سندھ ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے مطابق ریٹائرمنٹ کے دو ماہ بعد سابق چیف جسٹس گلزارکی بطور نگراں وزیراعظم نامزدگی بھی معنی خیز ہے، جسٹس ریٹائرڈ گلزار کو چاہیے کہ نگراں وزیراعظم کی اپنی نامزدگی کو مسترد کر دیں۔ سندھ ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن نے مطالبہ کیا کہ سپریم کورٹ آئینی بحران پر فل کورٹ بینچ بنائے۔واضح رہے کہ 3 اپریل کو ہونے والے قومی اسمبلی کے اجلاس میں عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کو ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے آئین کے منافی قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا تھا جس کے بعد صدر عارف علوی نے وزیر اعظم کی تجویز  پر قومی اسمبلی تحلیل کردی تھی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے