لاہور (مانند نیوز ڈیسک) رمضان المبارک کی مناسبت سے پنجاب میں قیدیوں کی سزاؤں میں 60دن کمی کا اعلان کیا گیا ہے۔ وزیرِاعلی پنجاب عثمان بزدار کی ہدایت پر آئی جی جیل خانہ جات پنجاب مرزا شاہد سلیم بیگ نے رمضان المبارک کی مناسبت سے پنجاب بھر کی جیلوں میں مقید قیدیوں کے لیے 60دن کی سزاوں میں کمی کا اعلان کیا ہے، سزاؤں میں کمی پاکستان پریزن رولز 1978 کے رول 216 کے تحت کی گئی ہے، اور اس کا اطلاق ان تمام قیدیوں پر ہوگا جو رواں سال جیل قوانین کی خلاف ورزی میں ملوث نہ ہوں گے۔سزاؤں میں کمی کا اطلاق دہشت گردی، منشیات اور حدود آرڈیننس کی دفعات کے تحت سزا ہونے والے قیدیوں پر نہیں ہوگا، مالی غبن اور قومی خزانے کو نقصان پہنچانے والے قیدی بھی اس ریلیف سے استفاد نہیں کرسکتے، اس اعلان کے تحت 150 قیدیوں کو سزاؤں میں کمی کے طور پر فائدہ پہنچا ہے اور ان قیدیوں اور ان کے ورثا ء نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے