واشنگٹن (مانند نیوز ڈیسک) بھارتی میڈیا کے مطابق روس کے ساتھ صف بندی کرنے پر امریکا نے بھارت کو پھر وارننگ دے دی۔ وائٹ ہاؤس کے قومی اقتصادی کونسل کے ڈائریکٹر برائن ڈیز کا ایک بیان میں کہنا ہے کہ امریکا نے بھارت کو روس کیساتھ صف بندی کرنے پر خبردار کیا ہے۔ برائن ڈیز کا مزید کہنا تھا کہ ماسکو کیساتھ زیادہ واضح اسٹریٹجک صف بندی کے نتائج اہم اور طویل مدتی ہوں گے۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ امریکی حکام یوکرین حملے پر بھارت کے ردعمل سے مایوس ہوئے ہیں۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ گزشتہ ہفتے امریکی قومی سلامتی کے نائب مشیر نے بھی بھارت کو خبردار کیا تھا۔ دوسری جانب بھارت نے امریکی وارننگ کے باوجود روسی تیل کی درآمد جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے