ریاض (مانند نیوز ڈیسک) سعودی عرب میں رواں برس عید الفطر 2 مئی کو ہونے کا امکان ہے۔سعودی عرب کی موسمیاتی کمیٹی کے بانی اور سربراہ ڈاکٹر عبداللہ المسند نے  ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا کہ رواں برس عیدالفطر کب ہوگی؟ یہ وہ سوال ہے جو بہت سے لوگوں کی طرف سے اکثر پوچھا جاتا ہے تاکہ وہ اپنی چھٹیوں، تقریبات اور ریزرویشن کا پہلے سے بندوبست کریں۔ انہوں نے اپنے سوال کا خود ہی جواب دیتے ہوئے کہا کہ رواں برس رمضان کا مہینہ 30 دن کا ہو گا الحمد اللہ۔ اور عید الفطر 2 مئی بروز پیر کو ہوگی، باقی خدا ہی بہتر جانتا ہے۔ انہوں نے ٹوئٹر پر تفصیل بھی بتائی اور ساتھ لکھا کہ 30اپریل کو رات گئے شوال کے چاند کی پیدائش ہوگی، یکم مئی کو رمضان کا 30 واں روزہ ہوگا اور 2 مئی پیر کو فلکیاتی حساب کے مطابق عید الفطر ہو گی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے