سخاکوٹ (مانند نیوز ڈیسک) شامیلات سرکل درگئی میں زمینداروں کیلئے وزیر اعظم پاکستان کے زرعی ایمرجنسی پروگرام کے تحت پروگرام کا انعقاد۔زمینداروں نے پروگرام میں کثیرتعداد میں شرکت کی۔اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایگریکلچر آفسیر درگئی سید بادشاہ اور ایگریکلچر سپروائیزر رحم خالق نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان کے زرعی ایمرجنسی پروگرام میگافارمرزپروگرام کے تحت چاربڑے فصلوں پر سبسڈی دی گئی ہیں جن میں گنا، گندم، چاول اور تیل دار فصلیں شامل ہیں۔انہو ں نے گندم پیداوار کا قومی منصوبہ پر زمینداروں کو تربیت دیا اور کہا کہ زمیندار زیادہ سے زیادہ گندم اگائیں صوبے کوخوشحال بنائیں۔ گندم کی بروقت کاشت بھرپور پیداوار، زمیندارگندم کا جدید طریقہ کاشت اپنائیں۔انہوں نے کہا کہ اس پراجیکٹ میں زمینداروں کو گندم تخم بارہ سو روپے فی ایکڑ سبسڈی کسان کارڈ کے زریعے دیا جاتا ہے اس کے علاوہ جڑی بوٹی مار زہر پر نو سوروپے فی ایکڑ سبسڈی پر دیا جاتا ہے۔اس پراجیکٹ کامین مقصدگندم کی پیداوار بڑھانا ہے۔ضلع ملاکنڈ کے تمام گندم کاشتکار جڑی بوٹی مارزہرپر سبسڈی کے حصول کے لئے محکمہ زراعت شعبہ توسیع ملاکنڈ دفتر سے رابطہ کریں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے