ایبٹ آباد (مانند نیوز ڈیسک) ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر-3 ایبٹ آباد امین الحسن کی نگرانی میں محکمہ فوڈ، تاجر نمائندوں اور ایگریکلچر افسران کی موجودگی میں فروٹ سبزی اور پولٹری کے نرخ مقرر کیے گئے۔ اس کے علاؤہ رمضان الکریم کے دوران رمضان بازار کے لیے مارکیٹ سے کم نرخوں پر ریٹ لسٹ بھی جاری کی گئی۔ شہری رمضان المبارک میں اشیاء خوردونوش کے نرخوں کے حوالے سے اپنی شکایات سے ہمیں کنٹرول روم یا مرستیال ایپ پر مطلع کریں۔