ایبٹ آباد (مانند نیوز ڈیسک) ڈسٹرکٹ سٹیرنگ کمیٹی ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کا اجلاس ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ ڈی ایم او ایجوکیشن مانیٹرنگ اتھارٹی عنصر محمود نے ماہ جنوری تا مارچ 2022 کی کارکردگی اور گزشتہ سٹیرنگ کمیٹی کی کارکردگی اور منٹس پر عملدرآمد کے حوالے سے بریف کیا۔ ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد نے جی پی ایس باغ، جی پی ایس شیربائی سیداں، جی پی ایس ڈھیری میرا، جی پی ایس کھوکھر اور دیگر سکولوں پر غیر متعلقہ افراد کی مداخلت کو ختم کرنے اور ڈیمارکیشن  کے حوالے سے اسسٹنٹ کمشنر ایبٹ آباد کو  ہدایت جاری کی۔ ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد نے ڈی ای او میل او فیمیل کی جانب سے سکولوں کی صفائی، وائٹ واش کے حوالے سے بریف کیا جا کے مطابق 200 فیمیل اور 295 میل سکولوں کو وائٹ واش  کر دیا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد نے فرنیچر کی خریداری کیعمل کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت جاری کی۔  انیٹرنگ کے حوالے سے ڈی ایم او ایبٹ آباد نے تفصیل شیئر کی۔ ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد نے سٹاف کی غیر حاضری اور دیگر خلاف ورزیوں پر سخت کاروائی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔  ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد نے ای ایم آئی ایس کوڈ کے بغیر چلنے والے سکولوں کو کوڈ کی فراہمی کے حوالے سے ہدایت جاری کی تاکہ سکولوں میں بہتر مانیٹرنگ، سہولیات کی  فراہمی اور تعلیم کے عمل کو مزید بہتر بنایا جائے۔ ایلمنٹری ایجوکیشن فاؤنڈیشن کی جانب سے پروگرام آفیسر نے بریفنگ فاونڈیشن کے حوالے سے بریفنگ دی۔  ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد نے سکولوں کی بہتری،اور مانیٹرنگ کے نظام کو بہتر بنانے کے حوالے سے بھی ڈی ای اوز اور ڈی ایم او کو ہدایات جاری کیں۔ مختلف سکولز میں عمارات کی مرمت، باونڈری وال کی مرمت وغیرہ کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد ضروری ہدایات بھی جاری کیں۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فائنانس اینڈ پلاننگ طارق اللہ، ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر ایجوکیشن مانیٹرنگ اتھارٹی عنصر محمود، ڈسٹرکٹ  ایجوکیشن آفیسر میل، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر فیمیل اور ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ سیمت دیگر متعلقہ محکموں کے عہدے داران نے شرکت کی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے