بٹ خیلہ (نمائندہ مانند) سپریم کورٹ فیصلہ کی حمایت میں جمعیت علماء اسلام ملاکنڈ کی طرف سے یوم تشکر ریلی نکالی گئی، جس میں ضلع ملاکنڈ کے کارکنوں اور عہدیداروں نے کثیر تعداد میں شرکت کرکے ملاکنڈ پریس کلب بٹ خیلہ پہنچ گئے جہاں پر ضلع امیر مولانا کفایت اللہ نے ضلعی و تحصیل عہدیداروں مولانا حنیف اللہ، کفایت اللہ باباجی،محمد فیاض، مولانا شبیر احمد، فضل ثانی باچا، محسن اللہ وغیرہ کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو اور کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلہ سے نظریہ ضرورت کانام ہمیشہ کے لئے دفن ہوگیا، یہ فیصلہ جمہوریت، آئین، پارلیمنٹ، مذہبی، قومی و سماجی شعور کی فتح ہے، جس پر پوری قوم کو سجدہ شکر ادا کرنا چاہیے  انہوں نے کہا کہ ملک کئی دنوں تک بغیر آئین اور سربراہ کے چلتا رہا، حکمرانو ں نے آئین اور معیشت کے ساتھ کھلواڑ شروع کیاتھا، مولانا فضل الرحمان کی قیادت میں سلیکٹیڈ حکومت کے خلاف تین سال سے جاری جدوجہد رنگ لے آئی جس پر 22 کرواڑ عوام پی ڈی ایم میں شامل تمام سیاسی جماعتوں کے قائدین، سپریم کورٹ کے جسٹس صاحبان، وکلاء، میڈیا اورتمام سٹیک ہولڈرز کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، جن کی اتفاق اور اتحاد کی وجہ سے سلیکٹیڈ حکومت سے نجات مل گئی، انہوں نے کہا کہ سلیکٹیڈ حکمران سپریم کورٹ کے تاریخی فیصلہ کے بعد اب ملک سے باہر بھاگ جائیگی، مگرہم انہیں بھاگنے کا موقع کبھی کبھی فراہم نہیں کریں گے۔نب

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے