بٹ خیلہ (مانند نیوز ڈیسک) صوبائی حکومت کے فنڈ سے منظور شدہ کروڑوں روپے کے لاگت سے بنے والے کنال روڈ میزارہ میں ناقص میٹیریل کا استعمال ہو رہا ہے۔ناقص میٹیریل کے استعمال کی وجہ سے علاقے کے عوام مختلف بیماریوں میں مبتلا ہو چکی ہیں۔روڈ پر روڑی کی جگہ مقامی پہاڑوں کی ناقص میٹیریل ڈال رہے ہیں۔جس سے بدبو آرہی ہے۔جس کی وجہ سے علاقے کے لوگ مختلف بیماریوں میں مبتلا ہو چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ دوسری طرف روڈ پر کام سست روی کا شکار ہے جس کی وجہ سے بچوں کو سکول جانے، ضعیف العمر افراد کو مسجد جانے اور خواتین کو ہسپتال جانے میں سخت مشکلات کا سامنا ہے۔انہوں نے اعلی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ کنال روڈ پر ناقص میٹیریل کا استعمال بند کیا جائے اور اس پر کام تیز کیا جائے تاکہ عوام کو اس مصیبت سے نجات مل سکے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے