اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) اپوزیشن ارکان اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے ان کے چیمبرمیں ملاقات کی۔ اسپیکر سے مذاکرات کے لیے آنے والے اپوزیشن ارکان کے وفد میں مولانا اسعد محمود، سعد رفیق، ایازصادق، رانا ثنا اللہ، محسن داوڑ، سینیٹر اعظم نذیر تارڑ، نوید قمر اور دیگر شامل تھے۔ اپوزیشن ارکان نے ملاقات کے دوران اسپیکر اسد قیصر سے سپریم کورٹ کے آرڈر اور اسمبلی کے قواعد پر بات کی۔ اپوزیشن کے وفد نے واضح کیا کہ عدالتی حکم اور اسمبلی قواعد کی رو سے کوئی ایجنڈا لیا نہیں جا سکتا، تحریکِ عدم اعتماد پارلیمانی، جمہوری اور آئینی اقدام ہے۔ اپوزیشن وفد نے یہ بھی کہا کہ تحریکِ عدم اعتماد سے روگردانی کر کے بچا نہیں جا سکتا، کوئی اور چیز زیرِ بحث لائی گئی تو یہ توہینِ عدالت اور آئین کے منافی ہو گا۔