اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر، اپوزیشن لیڈر شہباز شریف سے صحافی نے سوال کیا کہ عمران خان پر کیس چلائیں گے یا عام معافی ہوگی؟، جس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ آپ کیوں ایسے سوال کرتے ہیں جس کا میں جواب نہیں دے سکتا۔ پارلیمنٹ ہاوس میں میڈیا سے گفتگو کے دوران شہباز شریف نے کہا ہے کہ یہ ن لیگ کی نہیں بلکہ متحدہ اپوزیشن کی حکومت بنے گی۔ صحافی کے سوال کے جواب میں شہباز شریف نے کہا کہ عمران خان سے پوچھیں جب انہوں نے اچکن پہن کے حلف لیا تھا تو کیا ہوا تھا۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ خواجہ آصف نے کہا عمران خان کو یہ تکلیف نہیں کہ میں جارہا ہوں، انہیں یہ تکلیف ہے کہ شہباز شریف کیوں آرہا ہے۔ پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما میاں جاوید لطیف نے کہا کہ قانون کی پاسداری کرنی ہے تو ووٹنگ کرانا ہوگی، مزید سرپرائز کوئی نہیں ہوسکتا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان اپنے اس کام کے بارے بتائیں جس کی بنا پر امریکا انہیں نکلوانا چاہتا ہے، طاہر القادری اور عمران کے دھرنے عالمی سازش نہیں تھی؟ پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مرتضی جاوید عباسی نے کہا کہ دوبارہ آئین کی خلاف ورزی کی گئی تو پھر عدالت جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے میں صاف لکھا ہے آج ووٹنگ کرائی جائے، ہوسکتا ہے یہ اقتدار کے بغیر خود کشی کرلیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے