ملتان (مانند نیوز ڈیسک) ایئرپورٹس سکیورٹی فورس (اے ایس ایف)کی جانب سے ملتان ایئر پورٹ پر کارروائی میں بھاری مقدار میں منشیات برآمد کر لی گئی۔تفصیلات کے مطابق کارروائی کے نتیجے میں اے ایس ایف نے ملتان سے دبئی منشیات کی سمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی۔ترجمان اے ایس ایف نے کہا کہ عملے نے دبئی جانے والے 2 مسافروں سے 3 کلو 950 گرام  آئس ہیروئن برآمد کر لی، مسافر غلام مرتضیٰ اور میکائیل خان نے ہیروئن ٹرالی بیگ کی میں مہارت سے چھپا رکھی تھی۔ترجمان اے ایس ایف نے کہا کہ عملے نے سامان کی تلاشی کے دوران  منشیات برآمد کر کے سمگلنگ کی کوشش ناکام بنائی۔ترجمان اے ایس ایف نے کہا کہ ملزمان کو ابتدائی تفتیش کے بعد برآمد شدہ منشیات سمیت مزید قانونی کارروائی کے لئے اے این ایف حکام کے حوالے کر دیا گیا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے